سی پیک منصوبہ‘ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارت کے مواقع میسر آئینگے

سی پیک منصوبہ‘ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارت کے مواقع میسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ(اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کو تجارت کرنے اور توانائی کی برآمد کے مواقع میسر آئیں گے کیونکہ اس منصوبہ کے تحت ان ممالک کو آپس میں ملانے والی شروعات اور ون بیلٹ اینڈ روڈ سے ان ممالک میں مواصلاتی روابط قائم ہوں گے۔ ہانگ کانگ میں ون بیلٹ اینڈ روڈ انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ ون بیلٹ اینڈ روڈ کی شروعات علاقائی اور بین الاقوامی روابط کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ اور تاریخی شاہراہ ریشم کی طرح اس سے بھی باہمی تعاون اور خوشحالی لانے والے تعاون کی نئی نئی راہیں کھلیں گی۔ اور یہ منصوبہ مختلف خطوں کو آپس میں ملا کر تہذیبوں کے مابین فاصلے کم کردے گا۔ سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی طویل ساحلی پٹی کے باعث میری ٹائم سلک روڈ میں اہم گزگاہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک 30 ہزار کلو میٹرز کی طوالت والا سڑک ریلویز اور پائپ لائنوں کا نیٹ ورک ہے۔جس سے پاکستان کی جنوبی بندرگاہ گوادر سے شمال مشرقی سنکیانگ کے شہر کاشغر تک گیس اور تیل کی نقل وحمل ہوگی ۔ایس سی او کے سیکرٹری جنرل راشد علی موف نے اس مواقع پر کہا کہ تنظیم یورپ ایشیا کی براعظم کے60 فیصد حصہ دنیا بھر کی تقریباً آدھی آبادی کی نمائندگی کرتی ہے اور اس تنظیم کی بدولت یورپ اور ایشیا میں تعاون کی وسیع تر گنجائش پیدا ہوئی ہے ۔علی موف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایس سی او میں شمولیت سے یہ خطہ بھر کی جامع ترین علاقائی تنظیم بن گئی ہے۔

مزید :

کامرس -