رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ( آن لائن ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 48 ہزار 794 میٹرک ٹن چائے در آمد کی گئی جس کی مالیت 137.142 ملین ڈالر بنتی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 134.448 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی دوران سویابین، پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیل کی درآمدات میں بھی 78.11 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران ملک سے خوراک کی برآمدات 17 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
۔#/s#
*****