پنجاب یونیواتھارٹی کے ٹیکس گوشواروں کی تعداد 13لاکھ سے کم ہوکر 5لاکھ رہ گئی

پنجاب یونیواتھارٹی کے ٹیکس گوشواروں کی تعداد 13لاکھ سے کم ہوکر 5لاکھ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( آن لائن )ٹیکس ماہرین اورچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے مستقل ٹیکس گزاروں پر پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے دہرے ٹیکس کے باعث ٹیکس گوشواروں کی تعداد 13لاکھ سے کم ہوکر 5لاکھ رہ گئی ہے ، پی آر اے غیر متعلقہ نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ بند کرے، غیر قانونی نوٹسز اور آڈٹ سسٹم بند کرنا ہوگا، انفورسمنٹ آفیسرز ہی نوٹسز جاری کرکے غیر قانونی طور پر آڈٹ کرنے کا مجاز نہیں۔سابق صدر لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمن زبیری، ٹیکس ماہرین ذوہیب الرحمن زبیری، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما سید محمد حسن علی قادری، یونٹی لائرززایسوسی ایشن لاہور ڈویڑن کے صدر عاشق علی رانا سمیت دیگر ٹیکس ماہرین نے کہا کہ پی آر اے کا آئی ٹی سسٹم سٹرائیو مکمل طور پر غیر فعال ہے اور ٹیکس گزاروں کو نوٹسز کے جواب میں انتہائی دشواری پیش آتی ہے۔

#/s#

مزید :

کامرس -