کویت،30سال سے کم عمر کارکنوں کی درآمد پر پابندی

کویت،30سال سے کم عمر کارکنوں کی درآمد پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی (اے پی پی) کویت میں 30آئندہ سال سے کم عمر غیرملکی کارکنوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018ء میں 30سال سے کم عمر ڈپلومہ کے حامل غیرملکیوں کارکنوں درآمد نہیں کیا جائے گا۔ کویت میں مقیم غیرملکی کی تعلیمی ڈگری جو ملک میں داخلے کے وقت رجسٹرکروائی گئی تھی میں تبدیلی ممکن نہیں۔

اعلی ڈگری کے حصول کی صورت میں غیرملکی کارکن اگر اسے سسٹم میں رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو اسے نئے ویزے پر آنا پڑے گا۔ نجی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے آئندہ سال بعض پیشوں میں کارکنوں کی تعداد میں25فیصد کمی کی ہدایت کی جائے گا تاکہ یہ ادارے کارکنوں کے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
shk/msb 0900
********

مزید :

کامرس -