مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاملہ ہے : سید علی گیلانی

مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاملہ ہے : سید علی گیلانی
مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاملہ ہے : سید علی گیلانی

  

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کو ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندونواز سیاسی جماعتوں کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ہر اداکارہ میں کوئی نہ کوئی کمزور چیز ضرور ہوتی ہے :سوناکشی سنہا

سرینگرمیڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کا ایک بیان میں مزاحمتی قیادت کو عوام کی غالب اکثریت کا حقیقی نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہناتھا کہ پی ڈی پی کو ریاستی حکام کے جذبہ مزاحمت کا استحصال کرنے ،ریاست کے سیاسی ، معاشی ، مذہبی اور تہذیبی ورثے کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہاتھوں گروی رکھنے کے عوض مسند اقتدار پر براجمان رکھنے کا خفیہ معائدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزاحمتی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اکھاڑے میں ہندنواز سیاسی جماعتیں عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی ہیں ۔ مزاحمتی قیادت کو ریاست کے عوام کی غالب اکثریت حاصل ہے اور اسی بنا پر مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور دائمی حل کے لئے مزاحمتی قیادت کا مذاکرات کے حوالے سے ایک غیر متزلزل موقف رہا ہے جبکہ بھارت کا موقف مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق کے منافی ہے۔

مزید :

قومی -