758مقامات پر چھاپے ،38گرانفروش گرفتار 22کو جیل بھیج دیا گیا

758مقامات پر چھاپے ،38گرانفروش گرفتار 22کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے758مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 31,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،گلی محلوں کی سطح پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی سرکوبی کے لئے عوام کو بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ ایسے عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جا سکے