قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے،سیدریاض حسین

قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے،سیدریاض حسین

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا ملنے تک قوم مطمئن نہیں ہو گی۔ راجہ ظفرالحق کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔ پاکستان میں منظم سازش کے تحت فکری آلودگی پھیلائی جا رہی ہے۔ عالمی قوتیں قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ممبران پارلیمنٹ اسمبلیوں میں نظام مصطفے کے لئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم نوشاہیہ رضویہ میں علامہ محمد دین مسکین نوشاہی کے عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے

علامہ ریاض

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -