جرمنی کے سماجی ادارے کے عہدیدار کی وزیر بلدیات کے ساتھ ملاقات

جرمنی کے سماجی ادارے کے عہدیدار کی وزیر بلدیات کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے جرمنی کے سماجی ادارے GIZ کے ٹیم لیڈررینر روہڈے وہلڈ ے نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکر ٹری بلدیات محمد اسلم کمبوہ،سپیشل سیکر ٹری بلدیات راجہ شاہد نصر، ایڈیشنل سیکر ٹری بلدیات شاہد زمان لک کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کے عوام کو ہر قسم کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں اس سلسلے میں ڈویلپمنٹ پروگرام 2016-17ء کے تحت 635 بلین روپے سے صوبہ بھر میں سوشل سیکٹر پر 202بلین روپے،انفرا سٹریکچر ڈویلپمنٹ 172بلین روپے،پرو ڈکشن سیکٹر پر 52 بلین روپے،سروس سیکٹر پر103بلین روپے، دیگر سیکٹر پر 18بلین روپے اور دیگر سپیشل پرو گرام پر88بلین روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ا ربن و دیہی سینٹیشن وصاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے دیہاتوں میں گندے پانی کے جوہڑوں کے خاتمہ کے پروگرام ،بلدیاتی دفتر و یونین کونسلوں کی بلڈنگز کی تعمیر شامل ہیں جبکہ تمام قبرستانوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی۔اسی طر ح جدید قسم کے قبرستان جنہیں شہر خموشاں کا نام دیا گیا ہے صوبہ بھر میں ان کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ والڈ سٹی کے اندر موجود خطرناک اور مخدوش بلڈنگوں کی بہتر انداز میں مرمت کی جائے گی ۔لینڈ فل سائیٹس کی تعمیر گوجرانوالہ ، بہاولپور ،ساہیوال،لاہور اور فیصل آباد میں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دور رس نتائج کے حامل ان تما م کاموں سے محکمہ بلدیات دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بن کر سامنے آئے گا۔