سندھ میں سیاست کا ”سپر سنڈے “ ، گھوٹکی سے کراچی تک سیاسی کارکنان آج سڑکوں پر نکلیں گے

سندھ میں سیاست کا ”سپر سنڈے “ ، گھوٹکی سے کراچی تک سیاسی کارکنان آج سڑکوں پر ...
سندھ میں سیاست کا ”سپر سنڈے “ ، گھوٹکی سے کراچی تک سیاسی کارکنان آج سڑکوں پر نکلیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم میں جیسے جیسے خنکی کا راج چھا رہا ہے ، ملکی سیاست کا پارا اسی حساب سے چھڑنا شروع ہوگیا ہے، آج کا دن سندھ کی سیاسی تاریخ کا سپر سنڈے ہوگا، گھوٹکی سے کراچی تک سیاسی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر ہوں گے۔

امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات 70 سالوں پر محیط ، بیجنگ کے ساتھ ہماری د وستی اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون میں تبدیل ہوگئی ہے: شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق ملک میں سردی کی لہر کے ساتھ ہی سیاست میں گرمی کا آغاز ہوگیا ہے، آج سندھ میں سیاست کا سپر سنڈے منایا جا رہا ہے جس میں گھوٹکی سے کراچی تک سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آئیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج سائیں کی دھرتی میں اپنے کھلاڑیوں کے درمیان ہوں گے اور وہ گھوٹکی اوراوباڑو میں جلسہ کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف مظاہرے کرے گی ، اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایازلطیف پلیجوکی قیادت میں کرپشن کیخلاف ایم اے جناح روڈپراحتجاج ہوگا جبکہ دیگر سیاست دان بھی ان جلسوں اور مظاہروں میں اپنا جوش خطابت دکھائیں گے۔ عمران خان سندھ میں اپنا دوسرا بڑا پاور شو کر رہے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان بھی ایک طویل عرصے کے بعد عوامی اجتماع کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -