پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،اشرف بھٹی

پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج اتوار کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جس طرح سے پیپلز پارٹی کے جیالے ملک بھر میں پٹرولیم کی مصنوعات کی بلا جواز قیمتیں بڑھانے کے خلاف احتجاج کریں گے ٹھیک اسی طرح سے ہم بھی لاہور میں بھرپور احتجاج کریں گے اور حکومت کو اپنے احتجاج سے مجبور کردیں گے کہ وہ اس اضافے کو فی الفور واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ جس وقت حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھائی تھیں تو اس وقت بھی سب سے پہلے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ان قیمتوں کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا اب بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ حکومت اس ظالمانہ اضافے کو واپس لے ۔

اشرف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -