حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت کمزور ہو گئی،جمشید چیمہ

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت کمزور ہو گئی،جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت آئی سی یو میں پڑی ہوئی ہے ،ملکی دولت لوٹنے والوں سے جوابدہی اور انہیں احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر پاکستان اور قوم کی ترقی کا سفر ممکن نہیں،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کی حقیقت جلد قوم کے سامنے آنے والی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہونے پر حکمرانوں کو دنیا کے قوانین یاد آ گئے ہیں۔نواز شریف کا کہناہے کہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا جو یہاں ہو رہا ہے ۔

لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ دنیا میں ایسا بھی نہیں ہوتا کہ حکمران ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں حکمران طبقہ تو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہاہے جبکہ غریب پر ٹیکسز کا بوجھ لادھ دیا گیا ہے۔ حکمران جتنا مرضی واویلا کر لیں عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں ان سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -