نوازشریف سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے،پیر اشرفرسول

نوازشریف سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے،پیر اشرفرسول

  

فیروز والہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ احتساب کے نام پر نوازشریف سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے شریف خاندان دلیری سے عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود نواز لیگ کو توڑنے کی تمام کوششیں دم توڑ گئیں ہیں نواز شریف کی ہی قیادت میں 2018کے الیکشن میں پورے پاکستان میں کلین سویپ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی کاموں کے جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چےئر مین بلدیہ فیروز والہ چوہدری فرہاد بہادر، مسلم لیگ (ن) تحصیل صدر حاجی ظفر احمد مظفر، میاں مشتاق احمد، طارق محمود ڈار، جاوید شاہ اور محمد اقبال بھٹی کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔ ایم۔ پی ۔ اے پیر اشرف رسول نے کہا نیا پاکستان کے دعوی دار مجوسی پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور وطن دشمن عناصر کے اعلیٰ کار بن کر ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں خوشحالی اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی منزل ہے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ملکی نقصان کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔

پیر اشرف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -