طلبہ نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں،سہیل وڑائچ

طلبہ نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں،سہیل وڑائچ

  

لاہور(پ ر) معروف تجزیہ کار، اینکر، کالم نگار اور رائٹر سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا کریں اور ان کی یہ شرکت انہیں عملی زندگی میں ہر لمحہ یاد دلاتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک سائنس اکیڈمی مسلم ٹاؤن کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ طالب علمی ایک یادگار وقت کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رہتاہے اور ہمیں اس وقت کواچھے انداز سے گزارنا چاہئے تاکہ آنے والے وقت میں یہ لمحات یادگار بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں داخل ہو کر سکول اور کالج کا دور ہمیشہ یاد رہتا ہے اور اس دور کی مثبت سرگرمیاں ہماری آئندہ زندگی کو خوشگوار بنا سکتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خاں کا کہنا تھا کہ کالج کے تعلیمی سال مستقبل کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیک سائنس اکیڈمی میں طلبہ و طالبات کو نہ صرف تعلیمی حوالے سے محنت کروائی جاتی ہے بلکہ کردارسازی کے حوالے سے بھی ان پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ قبل ازیں طلبہ نے خصوصی ملی نغمے اور ڈرامے بھی پیش کئے جبکہ تقریب میں نعت خوانی میں قومی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والی نعت خواں سعدیہ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -