جنگلات کی کٹائی دنیا بالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے :مشاہد اللہ خان
لاہور( این این آئی )ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرسینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ جنگلات کی کٹائی دنیا باالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے ۔
کابل:تجارتی مارکیٹ میں آتشزدگی،کئی دکانیں خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہرملک کے مجموعی رقبے کے 12فیصد رقبہ پر جنگلات کو یقینی بنایا جاناچاہیے جبکہ جنگلات کی کٹائی دنیا باالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)احتساب کے عمل کے حق میں ہے مگر یہ بلاامتیازہونا چاہیے،نوازشریف پہلے شخص ہیں جنہوں نے خود کو بطور وزیراعظم احتساب کیلئے پیش کیا۔ہماری جماعت جب اقتدار میں آئی تو ملک کو توانائی بحران کاسامنا تھا مگر اب حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک بھرمیں بجلی اور گیس بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے۔