انٹرنیشنل فیسٹیول ہاکی کپ ، پاکستانی 16رکنی سکواڈ کا اعلان ، قیادت عرفان کے سپرد

انٹرنیشنل فیسٹیول ہاکی کپ ، پاکستانی 16رکنی سکواڈ کا اعلان ، قیادت عرفان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی محمد عرفان کریں گے جبکہ عمر بھٹہ کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابو بکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، ارسلان قادر، شجیع احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔فرحت خان کو پاکستان ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ملک شفقت اور محمد سرور معاون کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کے نام سے منعقد کیے جانے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جاپان بھی شامل ہیں۔انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی ٹورنامنٹ آسٹریلوی شہرمیلبورن میں رواں ماہ 8 سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مرتبہ قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ 5 نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک بین الاقوامی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ان کھلاڑیوں میں جن میں ضلع حیدر آباد کے خضر اختر،سرگودھا سے شجیح احمد، فیصل آباد سے حسن انور، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اور شیخوپورہ سے شان ارشاد شامل ہیں۔