عثمان شنواری کی انجری ٹھیک ہونے میں 4سے6ماہ لگنے کا امکان

عثمان شنواری کی انجری ٹھیک ہونے میں 4سے6ماہ لگنے کا امکان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری اسٹریس فریکچرکے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔عثمان خان شنواری نے سری لنکا کے خلاف پانچویں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 34 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس میچ کے بعد ہی وہ کمر کی پرانی تکلیف میں دوبارہ مبتلا ہوگئے تھے۔عثمان شنواری اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

شارجہ (این این آئی)آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں بلیک کیپس نے 8 رنز اور دوسرے میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -