عامر سے علیحدگی کے بعد فریال کا پہلا برائیڈل شوٹ

عامر سے علیحدگی کے بعد فریال کا پہلا برائیڈل شوٹ
 عامر سے علیحدگی کے بعد فریال کا پہلا برائیڈل شوٹ

  

لندن(نیٹ نیوز)فریال مخدوم نے باکسر عامر خان سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔گزشتہ ماہ فریال اور عامر کے اختلافات کی خبریں میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہیں، اسی دوران انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں، فریال نے اپنا حالیہ شوٹ تین ماہ کے حمل کے دوران کروایا، جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فریال نے عامر اور ان کے گھر والوں سے غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے معافی بھی مانگی تھی جسے عامر نے مسترد کردیا تھا۔فریال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے اپنے کیرئر پر توجہ دے رہی ہیں۔فریال مخدوم نے اپنا حالیہ شوٹ ڈیزائنر ثوبیہ نیازی کی برائیڈل کلیکشن کے لیے کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -