انگلینڈ کے آسٹریلیااے کیخلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر349 رنز

انگلینڈ کے آسٹریلیااے کیخلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر349 رنز

  

پرتھ (نیٹ نیوز) انگلینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے۔ مارک سٹونمین، جیمز ونس، ڈیوڈ ملان اور گیری بیلنس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرتھ میں شروع ہونے والے دو روزہ ٹور میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سابق کپتان ایلسٹر کک بغیر کوئی رن بنائے نیتھن کولٹر نائل کا شکار بن گئے۔ اس موقع پر مارک سٹونمین اور جیمز ونس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 85 اور 82 رنز بناکر ٹیم کا سکور 153 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملان 56 اور گیری بیلنس 51 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں بلے باز ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 9 رنز بناسکے۔ انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے۔ جونی بیئرسٹو 36 اور کرس ووکس 25 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ ایرن ہارڈی نے دو جبکہ نیتھن کولٹر نائل اور لانس مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -