سری سانتھ تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

سری سانتھ تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیٹ نیوز)انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے دوران اسپاٹ فکسنگ کرنے پرتاحیات پابندی کی سزا سنائے جانے والے بھارتی کرکٹربھارتی کرکٹرسری سانتھ نام کلیئر کرانے کے لئے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دوہزارتیرہ میں یہ سزا سنائی تھی مگرشاید سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا جملہ مجھے کیوں نکالا سن کر چار سال بعد سری سانتھ کو بھی جوش آگیا اور انہوں نے اپنی تاحیات پابندی کی سزا کیخلاف سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا درخواست میں کہا گیا مجھ پر الزام بے بنیاد ہیں مجھے کیوں نکالا گیا ۔