چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

  

اسلام آباد (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف جونیئر سکوائش چیمپئن شپ (کل) پیر سے پشاور میں شروع ہو گی، 11 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے جونیئر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان انڈر الیون، تھرٹین، ففٹین، سیونٹین اور انڈر نائن ٹین کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -