شائق کو کک ، ڈسپلنری کمیٹی 10 نومبر کو فٹبالرپیٹرائس کے خلاف سزا کا فیصلہ کرے گی
لندن (نیٹ نیوز) مارسیلی کلب نے ڈیفنڈر پیٹرائس ایورا کو یورپا لیگ میں میچ سے قبل ایک شائق سے الجھنے پر معطل کر دیا، ایورا نے پرتگالی کلب ویٹوریا کیخلاف وارم اپ کے دوران شائق کو کک ماری تھی، یورپین فٹ بال گورننگ باڈی (یوئیفا) نے فوری طور پر واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پیٹرائس ایورا پر شائقن پر حملہ کرنے اور تشدد رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپا لیگ میں ویٹوریا کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ کے دوران مارسیلی کلب کے ڈیفنڈر پیٹرائس اور ایک شائق کے درمیان تکرار ہوا، پیٹرائس نے غصے میں آ کر شائق کے سر پر کک دے ماری۔ اس معاملے پر یوئیفا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فرنچ اسٹرائیکر پر شائق پر حملہ کرنے اور تشدد رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا، گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اندورانی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈسپلنری کمیٹی 10 نومبر کو پیٹرائس کے خلاف سزا کا فیصلہ کرے گی۔