فیض فاؤندیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عابدہ پروین کے ساتھ شام

فیض فاؤندیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عابدہ پروین کے ساتھ شام

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیض فاؤندیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک شام 12 نومبر کو الحمرا میں منائی جائے گی جس کے لئے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔شہریوں،بالخصوص ادبی حلقوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہرسال فیض امن میلے میں مشہور گلوکاروں کے پرگراموں کی ٹکٹیں بہت زیادہ قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں جو ایک عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی ہیں. جو اس خطہ کے ایک عظیم شاعر کے نظریات کی نفی ہے.عابدہ پروین کی طرح ٹینا ثانی کے پروگرام کی ٹکٹیں بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔

مزید :

کلچر -