کویت نے 30 برس سے کم عمر غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کا اجرا ء روک دیا

کویت نے 30 برس سے کم عمر غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کا اجرا ء روک دیا

  

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں 30 سال سے کم عمر غیر ملکی کارکنوں کے ورک پرمٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بعض پیشوں میں کمپنیوں کو غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کرکے ان کی جگہ نئی ٹکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔کویتی اخبار کے مطابق پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے فیصلہ کیا کہ 2018 میں 30 سال سے کم عمر ڈپلومہ کے حامل غیر ملکیوں کارکنوں کو ورک پرمٹ پر نہیں کویت نہیں بلوایا جا سکے گا جبکہ کویت میں مقیم غیر ملکی کی تعلیمی ڈگری جو ملک میں داخلے کے وقت رجسٹر کروائی گئی تھی میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اعلی ڈگری کے حصول کی صورت میں غیر ملکی کارکن اگر اسے سسٹم میں رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو اسے نئے ویزے پر آنا پڑے گا۔اسی طرح نجی شعبے کو جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے آئندہ سال بعض پیشوں میں کارکنوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی ہدایت کی جائے گا تاکہ یہ ادارے کارکنوں کے بجائے ٹکنالوجی کا استعمال کریں۔

مزید :

عالمی منظر -