غزہ ، اسلامی جہاد کی سرنگ میں لاپتا پانچ کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق

غزہ ، اسلامی جہاد کی سرنگ میں لاپتا پانچ کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق

  

غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے 30 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے دوران سرنگ میں لاپتا ہونے والے اپنے پانچ کارکنوں کو شہیدقرار دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لاپتا ہونے والے کارکنان کی تلاش کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد تنظیم پانچوں کارکنوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتی ہے۔لاپتا مزاحمت کاروں کی شناخت بدر کمال مصبح، احمد حسن السباخی، شادی سامی الحمری، محمد خیرالدین البحیصی اور علاء سامی ابو غراب کے ناموں سے کی گئی ہے۔خیال رہے کہ قبل ازیں گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی سرنگ پر بمباری سے سرایا القدس کے وسطی علاقے کے کمانڈرسمیت سات مزاحمت کاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔ سرنگ میں اسرائیلی بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

اسلامی جہاد نے سرنگ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں کا مناسب وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -