صومالیہ: الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

صومالیہ: الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فوج کی افریقی کمان نے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صومالیہ میں دہشت گرد گروپ الشباب کے خلاف دو فضائی کارروائیوں میں متعدد دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کی افریقی کمان ’’افریکوم‘‘ نے صومالیہ میں الشباب پر فضائی حملوں اور ان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہم نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں۔اِس سے قبل دفاعی حکام نے بتایا کہ شمالی صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی کارروائی کی گئی۔ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ حملے میں کم از کم ایک شدت پسند ہلاک ہوا جب کہ حملے کے اہداف کے بارے میں تفصیل نہیں دی گئی۔ قندالہ نامی قصبے کے چیئرمین جامع محمد قریشی نے بتایا کہ بوقہ کے گاؤں میں داعش کے شدت پسندوں کے ایک اڈے کو متعدد بار میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو نیم خودمختار پنٹلینڈ کے خطے میں 60 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔ یہ علاقہ دور افتادہ ہے اس لیے فوری طور پر فضائی کارروائی کی تفصیل واضح نہیں ہو پائی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہے وہاں صرف شدت پسند ہی جا سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -