پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، گھر گھر تلاشی ، 31افراد گرفتار

پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، گھر گھر تلاشی ، 31افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 3انتہائی مشکوک افراد سمیت 31 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ، رینجرز اور کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی اور بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے اور نامکمل کوائف رکھنے والے 3انتہائی مشکوک افراد سمیت 31افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -