نولکھا : 5بچوں کا باپ پُر اسرار طور پر جاں بحق
لاہور(خبرنگار) نولکھا کے علاقہ میں 5 بچوں کا باپ پراسرار طور جاں بحق ہو گیا۔ موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام برپا۔ بتایا گیا ہے کہ برانڈرتھ روڈ کا رہائشی طارق نامی شخص ہوٹل پر کام کرتا تھا ۔ رات گئے طبیعت خراب ہونے پر قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ متوفی کی موت زہریلی گولیاں کھانے کے باعث ہوئی ہے۔ تاہم نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیاہے۔