بینک ڈیفالٹر میسرز عامر ٹریڈرز کی 2جائیداد یں نیلام کرنے کاحکم

بینک ڈیفالٹر میسرز عامر ٹریڈرز کی 2جائیداد یں نیلام کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بینک ڈیفالٹر میسرز عامر ٹریڈرز کی ڈبی بازار میں واقع دو جائیداد یں 7دسمبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔بینکنگ عدالت کے جج خضر حیات سیال نے حبیب بینک کی نیلامی کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ میسرز عامر ٹریڈرز نے کاروبار کے لئے ساڑھے 4لاکھ روپے قرض حاصل کیا تھا اور اس کے لئے نادہندہ عامر محمود نے محلہ سریاں ڈبی بازار میں واقع مکان نمبر ایک اور دو رہن رکھوائے، قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر کے خلاف 4لاکھ 80ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے مگر عدالتی ڈگری کے باوجود بینک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

مزید :

علاقائی -