اقبالز ٹریڈنگ کمپنی کے پروپرائیٹر کو نوٹس جاری ، 12دسمبر کو طلب

اقبالز ٹریڈنگ کمپنی کے پروپرائیٹر کو نوٹس جاری ، 12دسمبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے یو بی ایل کے ڈیفالٹر اقبالز ٹریڈنگ کمپنی پیکو روڈ کے پروپرائیٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نادہندہ کو 12دسمبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔فاضل جج رائے نذیر احمد نے یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، یونائیٹڈ بینک کی طرف سے میاں اظہر سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ اقبالز ٹریڈنگ کمپنی کے پروپرائیٹر عدنان مقصود نے 2010ء میں اڑھائی لاکھ روپے کی کیش لائن کی سہولت حاصل کر رکھی تھی لیکن ڈیفالٹر نے بنک کی رقم استعمال کرنے کے بعد ادائیگی نہیں کی،نادہندہ کمپنی کے خلاف ریکوری آف فنانس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 9 کے تحت 2لاکھ 64ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید :

علاقائی -