پتنگ بازی ،ون ویلنگ اورتیز رفتاری میں ملوث 5ملزمان پر 1 ہزار فی کس جرمانہ

پتنگ بازی ،ون ویلنگ اورتیز رفتاری میں ملوث 5ملزمان پر 1 ہزار فی کس جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پتنگ بازی ،ون ویلنگ اورتیز رفتاری کے مقدمے میں ملوث 5ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض کے روبرو فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے انٹی ون ویلنگ سکواڈ کی درخواست پر ملزمان شوکت علی،عامر، محمد فیصل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ملزمان کو تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا،جبکہ ملزمان شاہد اور شوکت کو پولیس نے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -