گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن، لاکھوں کا مال برآمد،10ملزم گرفتار

گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن، لاکھوں کا مال برآمد،10ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویژن کے مختلف تھانوں کا گٹکا مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون ، لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد کر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن عادل میمن کی خصوصی ہدایت پر سٹی ڈویژن کے مختلف تھانوں شاہدرہ ٹاون ،گوالمنڈی ، شادباغ ، موچی گیٹ ، لوہاری گیٹ ، راوی روڈ اور سب سے بڑی کاروائی تھانہ یکی گیٹ نے کرتے ہوئے 24750 پیکٹ گٹکا کے علاوہ لیکوئیڈ فام60 لیٹرجس سے مزید گٹکا تیار ہونا تھا برآمد کر کے 10ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق کریک ڈاون کے دوران پکڑے گئے گٹکے کی مالیت 5 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید : علاقائی


loading...