تبلیغی اجتماع رائیونڈ : شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات بہتر بنا دئیے : رائے اعجاز

تبلیغی اجتماع رائیونڈ : شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات بہتر بنا دئیے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیرون کے موقع پر شرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک کے بہترین انتظاما ت کئے گئے ہیں تاکہ شرکاء اور شہریوں کو ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو۔اختتامی دعا کے بعد رائیونڈ سٹی آنے والے تمام روڈز پر شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے چلایا جائیگا، لاہور رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ تا ٹھوکر نیاز بیگ، بھوتیاں چوک تا موہلنوال، رائیونڈ سندرروڈ، رائیونڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈاور صوئے آصل روڈ پر شرکاء کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا۔اس کے علاوہ اختتامی دعا کے بعد اگرکوئی شہری رائیونڈ سٹی جانا چاہے تو وہ فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ رائیونڈ سٹی جاسکتا ہے۔اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائے/گوالا کالونی ہلوکی سے جودھا پھاٹک رائیونڈ جاسکتا ہے اور اسی طرح مادرملت موڑ ،تھایتا پھاٹک ریلوے کراسنگ ،کاچھا پھاٹک ،ہلوکی ،جودھاپھاٹک سے رائیونڈ جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -