قصور،اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،12ملزمان گرفتار

قصور،اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،12ملزمان گرفتار

  

قصور(بیورورپورٹ)پولیس کا مجرما ن اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،12اشتہاری مجرما ن کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سپیشل مہم کاآغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روزضلع بھر کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث12خطرناک اشتہاریوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

اشتہاریوں

مزید :

علاقائی -