افغان سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز 74شدت پسند ہلاک ، 49زخمی 2گرفتار

افغان سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز 74شدت پسند ہلاک ، 49زخمی ...

  

کابل(آئی این پی)افغان سکیورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 74دہشتگرد ہلاک اور 49زخمی ہو گئے جبکہ 2کو گرفتار کرلیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے جس میں 74شدت پسند ہلاک اور 49 د یگر زخمی ہو گئے جبکہ 2کو گرفتار کرلیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ کنڑ،غزنی،پکتیا،فرح،بلغ،جاؤزجان،فریاب،قندوز،بغلان اور ہلمند میں کیے گئے جس میں اافغان ائیرفورس کی مدد بھی حاصل تھی ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 9صوبوں میں 13کلیئرنس اور 19 خصو صی آپریشنز کیے گئے ۔

افغانستان ہلاکتیں

مزید :

علاقائی -