شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیں گے ، طیب اردگان

شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیں گے ، طیب اردگان

  

 انقرہ(آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست منیسا میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں صدر اردگان نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ترکی کو ان کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے ٹھکانے تباہ کرنے ضروری ہیں جبکہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

طیب اردگان

مزید :

علاقائی -