سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ

سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ

  

کراچی(آن لائن) سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔سندھ میں سی این جی پمپس مالکان نے گٹھ جوڑ کرکے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا۔ذرائع کے مطابق 2017 میں گیس کی قیمت نہیں بڑھی تھی اور سی این جی کی قیمت 18 فیصد بڑھا دی گئی جب کہ ڈی ریگولرائزیشن پالیسی کے بعد سی این جی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ کیا گیا ۔سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سی این جی پمپس پر گیس 79 روپے کلو کردی گئی ہے۔

سی این جی

مزید :

علاقائی -