ایران جانے سے روکنے پر ہزاروں زائرین کا تفتان بارڈر پر احتجاج

ایران جانے سے روکنے پر ہزاروں زائرین کا تفتان بارڈر پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان سے ایران جانیوالے15ہزارسے زائد زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے، زائرین کو ایران جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،زائرین نے تفتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا اگر زائرین کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے بلوچستان کے را ستے ایران جانیوالے زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے اور صوبائی حکومت نے مزید زائرین کو اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا جس کی و جہ سے زائرین نے احتجاج شروع کر دیا اورکہا اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت واپس نہیں جائیں گے بلکہ بھر پور احتجاج کرینگے ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان طارق جعفری نے بتایا حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اگر یہ صورتحال رہی تو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاج کی کال دینگے جب تک زائرین کو ایران جانے کی اجازت نہیں دینگے اس وقت ہم احتجاج کرینگے اور ملک کو جام کردینگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -