جامعہ بابا گورو نانک ننکانہ صاحب میں ہی تعمیر ہوگی :صدیق الفاروق

جامعہ بابا گورو نانک ننکانہ صاحب میں ہی تعمیر ہوگی :صدیق الفاروق

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے میں بابا گورونانک کے 549ویں جنم دن کے موقع پر حکومت اور عوام کے طرف سے شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،حکومت سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔گزشتہ روز باباگورونانک کے جنم دن کے موقع پر گورودوارہ جنم استھان میں سکھ یاتریوں ے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا بابا گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی باباگو ونانک کی جنم بھومی ننکانہ صاحب میں ہی تعمیر کی جائیگی اور ا سکے لیے رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس احمد طاہر کی سر براہی میں 34رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں ، یونیورسٹی باہمی مشاورت سے ننکانہ صاحب میں بنائی جائے گی یونیورسٹی میں بی ایس سی کی16کلاسزز کے علاوہ دنیا بھر کے جدید علوم کی تعلیم دی جائے گی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور حکومت میں شائع ہونیوالی فارسی کتب کا گورمکھی میں ترجمہ شائع کیا جائے گا، بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیابھر سے جتنے سکھ یاتری ویزے اپلائی کریں گے انہیں بلا تاخیرو یزے جاری کیے جائیں گے ۔آئندہ سال گورودواہ جنم استھان میں مزید ایک سو کمروں کے علاوہ کنیڈین سکھ یاتریوں کے تعاون سے50نئے رہائشی کمرے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ قبل ازیں برطانیہ سے آنیوالے سردار جو گا سنگھ نے خطاب میں مطالبہ کیا کہ بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی ننکانہ صاحب کا حق ہے اور مذکورہ یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں ہی تعمیر کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -