بھارت سے داعش کی اسمگل شدہ کروڑوں ڈالر کی منشیات اٹلی میں پکڑی گئی

بھارت سے داعش کی اسمگل شدہ کروڑوں ڈالر کی منشیات اٹلی میں پکڑی گئی

  

روم(این این آئی)اطالوی حکام نے کہاہے کہ انہوں نے جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اسمگل کی جانے والی پچاس ملین یورو مالیت کی افیون سے بنی مسکن ادویات کی ایک بڑی کھیپ اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ یہ منشیات بھارت سے اسمگل کی گئی تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اطالوی علاقے گواردا دی فینانسا میں کسٹم پولیس کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ اٹھاون ملین ڈالر ( پچاس ملین یورو )مالیت کی ’ٹرامنڈول‘ نامی دوا کی قریب چوبیس ملین گولیاں ایک شپمنٹ میں پکڑی گئی ہیں۔یہ نشہ آور گولیاں بھارت سے بحری جہاز کے ذریعے لیبیا کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔ اطالوی حکام کا کہنا تھاکہ شدت پسند گروہ داعش ’ ٹرامنڈول‘ نام کی دوا بڑے پیمانے پر اپنے جنگجوؤں کو محرک رکھنے اور ان میں جسمانی قوت مدافعت بڑھانیکے لیے استعمال کرتا ہے۔اسی وجہ سے اس دوا کو ’فائٹر ڈرگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اطالوی پولیس کی اس کارروائی میں مقامی اینٹی مافیا پراسیکیوٹرز اور امریکی ڈرگ اینفورسمنٹ کی مدد شامل تھی۔

مزید :

علاقائی -