انتخابی اصلاحات قانون ، شیخ رشید کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

انتخابی اصلاحات قانون ، شیخ رشید کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم ...

  

اسلام آباد(این این آئی)انتخابی اصلاحات قانون کو چیلنج کرنے کے معاملے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بنیادی حقوق کے معاملے پر آئینی درخواست دائر کی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے، اعتراضات کو اپیل میں چیلنج کیا ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں کہا کہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے،انتخابی اصلاحات قانون کے ذریعے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنا دیا گیا ہے ٗنا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،نواز شریف بحیثیت پارٹی صدر ارکان اسمبلی کو کنٹرول کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن قانون آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کے منافی ہے ٗدرخواست میں استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -