حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت اب مسٹر جسٹس قاضی محمد امین کرینگے

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت اب مسٹر جسٹس قاضی محمد امین ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ محمدسعید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اب جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی بجائے مسٹر جسٹس قاضی محمد امین کریں گے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ذاتی وجوہات کی بنا ہر درخواست پر سماعت سے معذرت کر کے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی ،چیف جسٹس نے حافظ محمدسعید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے جسٹس قاضی محمدامین کو تفویض کردی ہے جو آئندہ ہفتے اس کی سماعت کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -