پنجاب حکومت کی مزید 5کمپنیوں کیخلاف بے ضابطیوں پر درخواست دائر

پنجاب حکومت کی مزید 5کمپنیوں کیخلاف بے ضابطیوں پر درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کی مزید 5کمپنیوں کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے جس کے بعد عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والی پنجاب حکومت کمپنیوں کی تعداد61ہوگئی ہے ،اس سے قبل 56کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے درخواستیں ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھیں،چیف جسٹس نے یہ تمام درخواستیں یکجا کر دی ہیں، جسٹس شاہد کریم 6 نومبر کو ان درخواستوں کی مشترکہ سماعت کریں گے۔اظہر صدیق ، شیراز ذکاء اور ثانیہ کنول ایڈووکیٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 8سالوں میں 61کمپنیاں بنائیں، ان کمپنیوں میں 80ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں لیکن ان کمپنیز کا آڈٹ ہی نہیں کروایا گیا، عدالت ان کمپنیوں میں تحقیقات کا حکم دے۔

مزید :

صفحہ آخر -