مشرف کو معاف کیا جاسکتا ہے لیکن نوازشریف کا جرم ناقابل معافی ٗ نعیم الحق

مشرف کو معاف کیا جاسکتا ہے لیکن نوازشریف کا جرم ناقابل معافی ٗ نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزادینے کے بعد معاف کیا جاسکتا ہے لیکن نوازشریف کا جرم ناقابل معافی ہے ٗنواز شریف اپنا مستقبل بچانے کیلئے اداروں سے رابطوں میں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے پرویز مشرف کو سزا نہ ملنے کا ذمہ دار بھی نواز شریف کو ٹھہرایا 3بار ملک کے وزیراعظم بننے والے نوازشریف اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کو ناقابل معافی قرار دیتے آئے ہیں۔ ئنعیم الحق نے اقاما پر نااہلی کے بعد نواز شریف کے جرم کو ناقابل معافی قراردیا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم کے قومی اداروں سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -