چینی سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں امریکی سرمایہ کاروں پر اعتماد کم ہوا،گورنر سندھ

چینی سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں امریکی سرمایہ کاروں پر اعتماد کم ہوا،گورنر ...

  

واشنگٹن (صباح نیوز)گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ سی پیک میں چینی سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی سرمایہ کاروں پر پاکستان کا اعتماد کم ہوا ہے ۔ مستقبل میں بھی امریکی سرمایہ کاروں پر اعتماد قائم رہے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور جے ایس بینک کے نمائندے نے کہا کہ ملاقاتوں میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان میں جمہوری نظام مستحکم ہے اور امریکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن آنے کا مقصد پالیسی ساز اداروں سے ملاقاتیں کرنا تھا اور ان کو پاکستان کی تازہ ترین صورتحال ، سیاسی صورتحال اور معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -