عام انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا،مولانا عبدالواسع

عام انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا،مولانا عبدالواسع

  

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے خدشات صحیح سمت میں ثابت ہو رہے ہیں اب حلقہ بندیوں کا بہانا بناکر انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ان کے قائدین ہمیشہ وہ فیصلے کرتے ہیں جن کا انہیں خدشہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ خدشات پہلے ہی موجود تھے اب ہمارے خدشات یقین میں بدل گئے ہیں ملک کے حالات صحیح سمت میں نہیں جارہے جس طرح نئے نئے مطالبے کئے جارہے ہیں اس کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

مزید :

صفحہ آخر -