گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈئیر 2 دن بعد رہا
واشنگٹن(صباح نیوز)فوجی عدالت کی توہین پر گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈیئر کو 2 دن بعد رہا کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گوانتاموبے میں وکلائے صفائی کے انچارج بریگیڈیئر جنرل جون بیکر نے جج کا حکم ماننے سے انکارکیا، جس پر انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 21 دن کوارٹرز میں بند کرنے کی سزا اور ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔پینٹاگان کے سینئر عہدیدار نے سزا کے 2 روز بعد ہی فیصلے پر نظرثانی ہونے تک بقیہ سزا موخر کردی۔واضح رہے کہ اپنے کمرے میں بند بریگیڈیئر کو فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت تھی۔