پشاور،سوات اور خیبر ایجنسی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور،سوات اور خیبر ایجنسی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور اور گردو نواح میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 5.1شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق 5.1 شدت کیساتھ آنیوالے زلزلے کا مرکز پارہ چنار سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی، مالا کنڈ، سوات، شانگلہ، کالام، سیدو شریف، دیر، مالاکنڈ، بونیر، داسو، کو ہستا ن ، نوشہرہ، رسالپور، پاڑا چنار، تربیلہ غازی اور گردو نواح میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کچھ روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -