پیپلز پارٹی کے رہنما ملک جمشید پر فائرنگ و چھریوں سے حملہ، ہسپتال منتقل

پیپلز پارٹی کے رہنما ملک جمشید پر فائرنگ و چھریوں سے حملہ، ہسپتال منتقل

  

اسلام آباد(آن لائن ) پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی کے نائب صدر ملک جمشید پر نامعلوم افراد کی فائر نگ ،چھریاں مار کر زخمی کردیا گیا،ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی تیرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر ملک جمشید پر نامعلوم افرد نے فائرنگ کی جس میں وہ بال بال بچ گئے جس کے بعد ان پر چھریوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف ان کی عیادت کے لئے فوری طور ہسپتال پہنچ گئے اورقانونی کاروائی شروع کردی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -