لاہور گڈز ٹرانسپورٹرز نے 20فیصد تک کرائے بڑھا دئیے

لاہور گڈز ٹرانسپورٹرز نے 20فیصد تک کرائے بڑھا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شر با اضافے کے بعد لاہور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 13سے 20فیصد اضافے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے نئے کرائے ناموں کے سرکلر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ریگو لیٹری ڈیو ٹی کی شر ح میں اضافے سے لو کل انڈسٹری پر پڑنے والے منفی اثرات سے فارورڈنگ کا کاروبار متاثرہونے پرحکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا پروگرام تر تیب دے دیا گیا ہے جس کے لیے آئندہ ہفتے لاہور کے سینکٹروں گڈز ٹرانسپورٹرزاپنا ٹو کن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے صو بائی دارالحکومت میں واقع بکنگ اڈے بند رکھے گے ۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ڈائریکٹ اثرات عام آدمی پر پڑتے ہیں ۔اشیائے ضروریہ سمیت اشیائے خوردونوش ، ٹرانسپوٹیشن اخراجات میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لاتا ہے ۔ ہنگامی اجلا س میں گڈزٹرانسپورٹروں کے کرایوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ حکومت کے خلاف آئندہ ہفتے لاہور گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ٹو کن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے جب پاکستان گڈز ٹررانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں جس کی کھپت 80فیصد تک ہوتی ہے ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا اضافہ بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں اضافہ ہونے سے اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرزکے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات اور ریگو لیٹری ڈیو ٹی کی شرح میں اضافے کے خلاف بھر پور احتجاج اور ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر،کاروباری افراد اور عام شہریو ں کی مشکلا ت میں کمی واقع ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -