جلسوں میں تیزی، عمران خان کو پھر امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار تو نہیں؟ مریم اورنگزیب

جلسوں میں تیزی، عمران خان کو پھر امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار تو نہیں؟ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جلسوں میں تیزی سے لگتا ہے عمران خان کہیں پھر سے امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا توان سے کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا لیا ہوا ہے،آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے ،عمران خان چار سال جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے ،پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے،اللہ سے ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا اور شائد عورتوں کوہراساں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے کم ہونے کی شرح میں47 فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -